ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں بی جے پی کا احتجاج؛ ریاستی حکومت پر  ہر محاذ  میں ناکام ہونے کا الزام؛

بھٹکل میں بی جے پی کا احتجاج؛ ریاستی حکومت پر  ہر محاذ  میں ناکام ہونے کا الزام؛

Mon, 20 Feb 2017 20:07:53    S.O. News Service

بھٹکل:20/فروری    (ایس او نیوز)  ریاست میں اقتدارسنبھال کر کانگریس پارٹی کو 4سال ہوچکے ہیں جس کے دوران  ریاستی خزانہ کو خالی کردیا گیا ہے۔ اس بات کا الزام عائد کرتے ہوئے بھٹکل بی جے پی نے پیر کو احتجاج کیا اور بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے ریاستی گورنر کے نام میمورنڈم پیش کیا۔

اے سی دفتر کے سامنے احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی لیڈران گوندنائک، کرشنا نائک آسارکیری ، بھٹکل بی جے پی شاخ کے صدر راجیش نائک نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیاکہ جب سے کانگریس کی حکومت اقتدار پر آئی ہے  یکے بعد دیگرے آرایس ایس لیڈروں کا قتل ہورہاہے، موجودہ کابینہ کے کئی وزراء پر رشوت خوری وغیرہ کے الزامات عائد ہونے کے بعد بھی ان پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے، اترکنڑا ضلع میں ’’ ای۔ سوتُّو‘‘ کامسئلہ حل نہیں ہواہے، وزیرا علیٰ اپنی کرسی بچانے کے لئے ہائی کمان کو ایک ہزار کروڑ روپئے اداکئے جانے کے متعلق ثبوت ظاہر ہوئے ہیں۔ احتجاجیوں نے ریاستی گورنر سے مطالبہ کیا کہ ان باتوںکو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام معاملوں کی سی بی آئی کے ذریعے  جانچ کرنے کی سفارش کرے۔

احتجاجیوں نے بھٹکل میں ریت کا مسئلہ سنگین ہونے سے مزدور کنگال ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اورکہا کہ بھٹکل کے رکن اسمبلی ریت کے مسئلے کو حل کرنے کے بجائے بے کار میں بی جے پی پر الزام لگارہے ہیں۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ نے میمورنڈم قبول کیا۔ بی جے پی لیڈران پرمیشور دیواڑیگا، دنیش نائک، سنیل بی نائک، کاویری دیواڑیگا، گنپیا گونڈ، مکندنائک، وینکٹیش نائک، ہنومنت نائک، منجوناتھ نائک جالی ، سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے ، دھنیا کمار جین، رام چندرنائک، جٹپا نائک، پدمیانائک، ایشور دوڈمنے ، ناگپا نائک، وشنو نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: